لاہور (ٹی این ایس) پی ایس ایل 10کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی

 
0
25

لاہور (ٹی این ایس) لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)10کا فائنل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔
لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز میچ کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر(تقریبا 14 کروڑ روپے سے زائد)بھی حاصل کرلی۔
رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد)آئے۔
فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے انیسویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کشال پریرا نے ناقابل شکست 62 رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ سکندر رضا 7 گیندوں پر 22 انتہائی اہم رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔