راولپنڈی (ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما و سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ اقتدار میں وہی رہے گا جو عوام کی خدمت کرے گا۔ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کا دفاع کرنا ہوگا۔دس مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

 
0
16

(ملک عمران خان اعوان)

راولپنڈی (ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما و سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ اقتدار میں وہی رہے گا جو عوام کی خدمت کرے گا۔ہم سب کو متحد ہو کر پاکستان کا دفاع کرنا ہوگا۔دس مئی کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر انتظام یوم تکبیر کی شاندار تقریب کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی سینیٹر ناصر محمود بٹ تھے۔جب کہ ان کے ہمراہ سجاد خان ،شیخ ارسلان، مرزا منصور بیگ،محترمہ عاصمہ اسماعیل بٹ، عبداللہ گل،خالد سعید بٹ،جنرل مسعود بیگ ،شیخ تنویر ودیگر موجود تھے،میزبانی کے فرائض نعیم پاشا نے انجام دیے۔تقریب میں مقامی قیادت اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جن کے نعرہ تکبیر کے نعروں سے ہال گونج اٹھا۔یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔اپنے خطاب میں سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے درینہ رہنماؤں کا مشکور ہوں۔نسیم عرف نواز شریف جو چالیس سال سے مسلم لیگ ن کا کارکن ہے، آج اسے عہدہ ملا۔جب لیڈر حکم کر دے پھر کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ہم سب سجاد خان کے ساتھ ہیں۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہفتے میں ایک دن حاجی ہاؤس میں کھلی کچہری لگاؤں گا۔آپ سب میرے ساتھ بیٹھیں گے۔جو غلط کام کرے گا اسے سزا بھی ملے گی۔ہماری افواج پاکستان نے دس مئی کو چند گھنٹوں میں بھارت کو اس کی حیثیت یاد دلا دی۔آج ملک بھر کی عوام پاک افواج کے ساتھ ہے۔یہ متحد قوم کی نشانی ہے۔یوم تکبیر پر ہم سب مل کر وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع سب مل کر کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں وہی رہے گا،جو عوام کی خدمت کرے گا۔آج حاجی ہاؤس کے سامنے آتش بازی کی جائے گی۔ دس مئی کی کامیابی تاریخ میں رقم کر دی گئی۔ڈولفن کمیونیکیشن کی چیئرپرسن عاصمہ اسماعیل بٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا،ہم افواج پاکستان کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ،جنھوں نے دشمن کے گھر میں گھس کر انھیں مارا،ہماری فوج نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ہم سب میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔جو پاکستان کو تعمیر و ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے۔ہم ناصر محمود بٹ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کی آواز میاں نواز شریف تک پہنچائیں جو آج نظر انداز ہورہے ہیں۔سجاد خان نے کہا کہ صحافی ،کارکنان میرے دل کے ٹکڑے ہیں۔حالات جیسے بھی ہوں، آپ سب میرے قریب ہیں۔اقتدار مختصر وقت کے لئے ہوتا ہے۔آج کارکنان کی دل جوئی تک نہیں کی جاتی۔ناصر محمود بٹ پورے راولپنڈی کے سینیئر ہیں۔آپ ہماری آواز بنیں۔اس سے لوگوں کو طاقت ملے گی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عملی طور پر پنجاب میں انقلابی اقدامات اٹھائے،اگر انھیں مزید موقع دیا گیا تو پنجاب پیرس کے مقابلے میں دکھائی دے گا۔بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کرنے پر ڈاکٹر عبد القدیر ،میاں نواز شریف اور پاک فورسز کو سلام پیش کرتاہوں۔شیخ ارسلان نے کہا کہ عاصمہ بٹ کی جدوجہد دس مردوں کے برابر ہے۔ہم عاصمہ بٹ کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔عہدے عوام کی خدمت کے محتاج نہیں۔سجاد خان سے آج بھی راولپنڈی شہر کے لوگ بے پناہ پیار کرتے ہیں۔یوم تکبیر کی کامیابی کا سہرا میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی نامزدگی عوام کی طرف سے ہے،وہ اس کے مستحق ہیں۔رہنما تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل نے کہا کہ جب بھی قوم متحد ہوئی تو ہم نے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔پاکستان کے لئے ایٹی قوت بننا ایک معجزہ ہے۔ہمیں اپنی نیوکلئیر ٹیم کا شکر گزار ہونا چاہیے۔مرزا منصور بیگ نے کہا کہ یوم تکبیر اور یوم تشکر اکٹھا منا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جو پاکستان کا دفاع مضبوط بنانا چاہتی ہے۔میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔پنجاب میں انقلابی اقدامات پر محترمہ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ائیر مارشل (ر) آفتاب حسین نے کہا کہ یوم تکبیر ،یوم بقاء بھی ہے،پاکستان ہمیشہ قائم دائم رہے گا