اسلام آباد (ٹی این ایس) سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الاونس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں

 
0
12

اسلام آباد (ٹی این ایس)(ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے میں مسلسل ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں یا کس کا ڈر نہیں، سی ڈی اے نے غریب عوام کو جڑواں شہروں میں سفری سہولت فراہم کرنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سبسڈی کے اضافی بوجھ کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے جبکہ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق بزرگ اور طالب علم کے لیے ماہانہ رعایتی پاسز کو متعارف کروایا جائے گا

دوسری جانب بورڈ فیصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے آفیسرز کو عید الاونس نہ دینے کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے جس سے سی ڈی اے آفیسرز شدید دباو کا شکار ہیں ۔ ایک طرف جہاں مالی مشکلات کا شکار سی ڈی اے میٹرو کے کرائے بڑھا رہا ہے، آفیسرز کو عید الاونس نہیں دے پا رہا تاہم دوسری طرف بورڈز ممبران کے لیے چھ کے قریب نئی گاڑیاں خرید چکا ہے جس کی مالیت آٹھ کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے

ان فیصلوں پر ابھی تک وزیرداخلہ ، وزیر پارلیمانی امور ، وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیراعظم کی جانب سے کسی قسم کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔