اپوزیشن کے جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کیے جانے پر وزیراعظم شدید برہم تمام جماعتوں کو آزادانہ انداز میں جلسے جلوس کرنے کی اجازت دینے اور کسی قسم کی روک ٹوک نہ کرنے کا حکم جاری کردیا

 
0
265

اسلام آباد جولائی 25 (ٹی این ایس): اپوزیشن کے جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کیے جانے پر وزیراعظم شدید برہم، تمام جماعتوں کو آزادانہ انداز میں جلسے جلوس کرنے کی اجازت دینے اور کسی قسم کی روک ٹوک نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ریلی روکنے، سیاسی مقدمات درج کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہم سیاست دان ہے، کسی بھی صورت میں ریلیاں، جلوسوں کو نہیں روکنا چاہیے۔
جبکہ وزیراعظم نے کسی بھی قسم کی سنسرشپ کی بھی مخالفت کی ہے اور ایسا کرنے سے گریز کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ خان صاحب کی پالیسی پروڈیموکریسی ہے۔ حکومت کی سمت صیح ہے، حالات بہتر ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے سینسر شپ کا معاملہ اُٹھایا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا یہ بالکل غلط بات ہے جس نے ایسا کیا وہ غلط کیا ہے۔
ہمیں بھی پتہ ہے سینسر شپ کا نقصان ہوتا ہے لیکن لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات کے دھاندلی زدہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ اسی باعث اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات 2018 کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا، اور اس سلسلے میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جلسوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔