پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار

 
0
320

لاہور جولائی 25 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کردیں۔ بس اڈوں پر مسافروں کیلئے ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پرمہیا کی جائیں۔ بس اڈوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایاجائے۔ ویٹنگ ایریازمیں مسافروں کیلئے پنکھے، پینے کا پانی،لائٹس اورواش رومز جیسی سہولتیں ہر صورت میسر ہونی چاہئیں۔ بسیں اڈوں پر کھڑی ہونی چاہئیں،سڑکوں پر ٹرانسپورٹ پارک ہونے سے ٹریفک نظام میں خلل پڑتا ہے۔ ٹرانسپورٹ اونرزسے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد کی پابندی کرائی جائے۔ اس ضمن میں کسی کا دباؤ قبو ل نہ کیا جائے۔ مسافروں کی سہولت کیلئے بس اڈوں کی ضروری تزئین و آرائش کی جائے۔ بس اڈوں میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ سڑکوں پر آنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم۔