وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس

 
0
292

لاہور جولائی 25 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس۔ اجلاس میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ، واسا کی کارکردگی پر غور۔ صوبائی وزیرقانون راجہ محمد بشارت بارش کے پانی کے نکاس کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بارش کی وجہ سے شہریوں کو پیش آنے والے مسائل کا جلدازجلد ازالہ یقینی بنایا جائے۔ واسا کے افسران اور اہلکار فیلڈ میں موجود گی یقینی بنائیں۔ نکاسی آب کے لئے کام کرنے والی ٹیموں کی نگرانی کے لئے افسران خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں۔ نکاسی آب کے لئے ڈسپوزل سٹیشنز پرعملے کی موجودگی اور مشینری کی درستگی یقینی بنائی جائے۔ بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل سٹیشنز پر توانائی کا متبادل انتظام کیا جائے۔