توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

 
0
141

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 7 فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے