’’آئی ایم ایف والے ظالم نہیں بس کہتے ہیں چادردیکھ کر پاؤں پھیلاؤ‘‘

 
0
56

چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے کہاہے کہ ہم سمجھتے ہیں آئی ایم ایف والے ظالم لوگ ہیں، ایسا نہیں ہے ،آئی ایم ایف صرف یہ کہتا ہے کہ چادر کے مطابق پاؤں پھیلاؤ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے صحافیوں کے سوالوںپر جواب دیتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف کو سمجھانے کی کوشش کریں گے،ہمارے پاور سیکٹر میں چیلنجز تو ہیں، پاور سیکٹر کے وصولیوں سمیت دیگر مسائل ہیں ، آئی ایم ایف نیپرا سے سبسڈیز کی نہیں بجلی قیمت پر بات کرتا ہے ۔

آئی ایم ایف سے متعلق چیئرمین نیپرا سے سوال کیاگیا کہ تواتھارٹی کارویہ کیسا ہو گا، چیئرمین نیپرا نے مثال دے کرسمجھاتے ہوئے کہاکہ جنگل میں جا رہے ہیں شیر آجائے تو کیسا ہوتا ہے، بات یہ نہیں ہمارا رویہ کیسا ہوگا،سوال یہ ہے ان کا ہمارے ساتھ رویہ کیسا ہوگا۔

توصیف ایچ فاروقی کاکہناتھا کہ ہم سمجھتے ہیں آئی ایم ایف والے ظالم لوگ ہیں، ایسا نہیں ہے ،آئی ایم ایف صرف یہ کہتا ہے کہ چادر کے مطابق پاؤں پھیلاؤ