یکم جولائی 2020 کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہوجائے گا، شاہ محمود قریشی

0
53

اسلام آباد مارچ 14 (ٹی این ایس): شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے پر مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ تھا اور صوبے کے نام پرعوام نے ووٹ بھی دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس بھی دو تہائی اکثریت نہیں تھی، ن لیگ کے پاس اکثریت تھی لیکن انکے منشور میں صوبہ نہیں تھا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے پر بل پیش کرے گی اور اس پر تمام جماعتوں کی تائید حاصل کرنی کی کوشش کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہاولپور میں سیکرٹریٹ بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم آگے بڑھنے کے لئے فی الحال 2سیکرٹریٹ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپریل میں حکومت پنجاب سیکرٹریٹ بارے اقدامات کرے گی اور یکم جولائی 2020 کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی اور دارالحکومت کہاں ہوگا یہ اسمبلی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے صوبہ بنے اگر ہم لڑتے رہے تو مقصد پورا نہیں ہوگا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سیکرٹریٹ کے مقام پر اختلاف آ رہا ہے فی الحال ملتان سیکرٹریٹ آگے بڑھنے کا پہلا قدم اور عارضی حل ہے اس میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here