عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 
0
149

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی،جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی ۔

بابراعوان نے کہاکہ طبی بنیادوں اور سکیورٹی مسائل کے باعث عمران خان پیش نہیں ہو سکتے ،عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کی عبوری ضمانت پر حتمی دلائل طلب کرلئے