عدالت نے مہنگائی کے ستائے عوام کی آواز سن لی

 
0
118

لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ وفاقی حکومت نے ٹھوس وجہ کے بغیرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا