ریلوے کی اراضی سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کریں ‘وفاقی وزیر روشن خورشید بھروچہ

 
0
303

لاہور 02جولائی(ٹی این ایس )ریلوے کی وفاقی وزیر روشن خورشید بھروچہ نے وزارت ریلوے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ریلوے کی اراضی سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کریں انہوں نے اراضی سے متعلق مختلف مسائل پر بات چیت کی۔انہوں نے بلوچستان میں ریلوے کی اراضی کے ناجائز استعمال کے بارے میں دریافت کیا ۔سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی کہ پاکستان ریلوے ،اراضی کے بارے میں حقیقی معنوں میں کوشاں ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے اپنی حتی المقدور کوشش کر رہا ہے کہ ناجائز قابضین سے اراضی چھڑوا کہ مسئلہ کو حل کرے اجلاس میں ڈی جی آپریشنز مریم گیلانی اور ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ بھی شامل تھے ۔