لاہور ستمبر12(ٹی این ایس): پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آج شیڈول پہلے مقابلے میں سٹے بازوں نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا ہے ۔ ایک جانب جہاں پوری قوم ساڑھے 8سال بعد ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کا بھرپور طریقے سے استقبال کرنے کی تیاری کررہی ہے وہیں سٹے بازبھی ایکشن میں آگئے ہیں جنہوں نے پہلے میچ کے پاکستان کو فیورٹ قرا ر دیتے ہوئے اس کاریٹ 85پیسے فکس کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں دونوں ٹیموں کے ریٹس برابر ہیں ۔