12 سالہ امارتی لڑکے نے ہیرو کے جیسے اپنے 3 بھائیوں کو آگ سے بچا لیا

 
0
347

دبئی ستمبر 12(ٹی این ا یس): دبئی میں ال غوثیہ کے علاقے میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس پر 12 سالہ لڑکے نے ہیرو کے جسے اپنے تینوں بھائیوں کو آگ سے بچا لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 12 سالہ لڑکے نے اپنے 2 سالہ بھائی کو لیٹر جلاتے دیکھا جس سے گھر کے پردوں میں آگ لگ گئی اور پورے گھر میں پھیلنے لگی ۔ آگ کو دیکھتے ہی اس لڑکے نے اپنے دو سالہ بھائی کو وہاں سے اٹھایا اور کمرے سے باہر چھوڑ آیا اور بعد میں بھاگ کر واپس آیا اور اپنے باقی دو بھائیوں کو گھر سے باہر نکلا۔ ہمسائیوں نے سول دفاع کو مدد کے لئے فون کیا۔ دبئی پولیس نے اس بچے کی بروقت کاروائی پر اسے داد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔