اقوام متحدہ  کاایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممالک سے حوصلہ افزا ء تعاون جاری رکھنے کا اعلان

 
0
291

نیویارک،اگست 08 (ٹی این ایس): اقوام متحدہ نے ایرانی جوہری معائدے کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممالک سے حوصلہ افزا تعاؤن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل انٹونیوگیوٹیس ایران کے جوہری معائدے کے حوالے سے جامع ایکشن پلان کو ایک سفارتی پیشرفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں تمام حکومتوں کیساتھ حوصلہ افزاء تعاؤن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اس بات کے حامی ہیں کہ پابندیوں کے بجائے ایران اور دیگر فریقین مشترکہ جامع ایکشن پلان کی شرائطوں پر پورا اتریں جبکہ معائدہ اس مخصوص ایشو کے حل کا بہترین راشتہ ہے۔