پیپلز پارٹی پر ہر دور میں مظالم ڈھائے گئے لیکن کبھی اداروں کے ساتھ تصادم نہیں کیا ‘سینیٹر مولا بخش چانڈیو

 
0
347

لاہور ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس بھی پیپلز پارٹی کی قانون پسندی کا اعتراف ہے‘سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی
لاہور 02جولائی(ٹی این ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر ہر دور میں مظالم ڈھائے گئے لیکن کبھی اداروں کے ساتھ تصادم نہیں کیا اور لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحب کے ریمارکس بھی پیپلز پارٹی کی قانون پسندی کا اعتراف ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اہور ہائی کورٹ کے جج کے ریمارکس، ریمارکس نہیں تاریخ کا ایک اور اعتراف ہے، تاریخ نے ہر دور لیگ عدلیہ سے ٹکرائی تب بار بار پی پی پی ڈھائے مظالم کا اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہر دور میں سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر اداروں سے تصادم کیا، پی پی پی نے شہادتیں دیں، جیلیں کاٹیں لیکن کبھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا ، آج پھر شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی کیلئے میدان یں ہیں، پی پی پی کی امن اور قانون پسندی ہی ہے کہ آج ملک بھر میں لوگ بلاول بھٹو کے منتظر ہیں، چیئرمن بلاول کی قیادت میں پی پی ملک میں حقیقی عوامی جمہوری راج قائم کرے گی۔