انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حصول کیلئے درخواستیں طلب ،آخری تاریخ 5جولائی مقرر

 
0
348

غیرمقامی ووٹرز جو خود پولنگ اسٹیشن پر نہیں پہنچ سکتے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں‘ الیکشن کمیشن
لاہور02جولائی(ٹی این ایس )الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے درخواستیں طلب کر لیں جو جمعرات تک وصول کی جائیں گی ،غیرمقامی ووٹرز جو خود پولنگ اسٹیشن پر نہیں پہنچ سکتے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پردستیاب فارم یامتعلقہ حلقہ کے ریٹرننگ افسر سے حاصل کئے گئے فارم کے ذریعے دی جاسکتی ہے۔عہدیدار نے کہاکہ جن رائے دہندگان کو پوسٹل بیلٹ جاری ہوں گے وہ پولنگ اسٹیشن پر جاکر اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ووٹراپنی درخواست متعلقہ محکمے یادفتر کی طرف سے توثیق کے بعدبھیجے گا تاکہ کوئی غیرمتعلقہ شخص پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست نہ دے سکے۔