اسلام آباد (ٹی این ایس) نیب کا بڑا اقدام، بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان

 
0
21

اسلام آباد (ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلی بارگیننگ کے تحت واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب قوانین کے مطابق یہ نیلامی قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33-E کے تحت کی جا رہی ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق نیلامی 12 جون بروز جمعرات، صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
نیلامی میں شامل جائیدادیں درج ذیل ہیں:
پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، کارپوریٹ آفس، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈی
پلاٹ نمبر 7-D، کارپوریٹ آفس 2، پارک روڈ، فیز 2، راولپنڈی
روبیش مارکی اور لان، بحریہ گارڈن سٹی، گالف کورس کے قریب، اسلام آباد
ارینہ سینما، پلاٹ نمبر 984، بورڈ A، بحریہ ٹاؤن فیز 4، راولپنڈی
سفاری کلب، پلاٹ نمبر 27، سفاری ولاز ون، بحریہ ٹاؤن، راولپنڈی
نیب کا کہنا ہے کہ نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کے لیے نیلامی سے دو روز قبل نیب ریجنل دفتر اسلام آباد میں تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔