فتح جنگ (ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے فرض شناسی اور اعلی کارکردگی پر تحصیلدارفتح جنگ چودھری شفقت محمود کیلئے تعریفی سند اور کیش انعام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر تارڑ کے خصوصی نمائندے دبنگ اور عوام دوست انتظامی آفیسرتحصیلدار چودھری شفقت محمود کو پنجاب حکومت کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی سند دینے کیلئے فتح جنگ تحصیل آفس پہنچ گئے چودھری شفقت محمود کو سند اور کیش انعام دیا چودھری شفقت محمود نے اپنی تعیناتی کے دوران پہلی مرتبہ فتح جنگ میں قبضہ مافیا،لینڈ مافیا،تجاوزات مافیا،ناجائز منافع خوروں کو نکیل ڈالی اپنے دلیرانہ اور مدبرانہ اقدامات کے باعث چودھری شفقت محمود کا شمار ڈویژن سطح پر متحرک افسران میں نمایاں طور پر ہوتا ہے سائل کی ایک کال پر رات کو بھی فوری ایکشن لینے والے آفیسر چودھری شفقت محمود نے محکمہ ریونیو میں عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنے ماتحت عملے کو ہمہ وقت متحرک کر رکھا ہے تحصیل آفس میں ہر سیٹ پر اہلکاروں کی حاضری سو فیصد کرنے کا اعزاز بھی تحصیل دار چوھدری شفقت محمود کو جاتا ہے ان کی خصوصی ہدایت پر تحصیل آفس کے اہلکار سائل کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں تحصیل آفس میں شام گئے تک چودھری شفقت محمود اپنی ٹیم کے ہمراہ عوامی خدمت میں لگے رہتے ہیں سائلین کے ریونیو مسائل کے فوری حل کیلئے ہنگامی اقدامات کیے گئے تقسیم،نشاندہی اور دیگر زمین جائیداد کے تنازعات اور مقدمات کو فوری نمٹایا جا رہا ہے اس حوالہ سے عدالتی مقدمات میں ریکارڈ فیصلے کیے گئے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بھی تعریفی اسناد اور نقد انعام دیے گئے،اہل علاقہ کا فتح جنگ کا نام پورے صوبہ میں روشن کرنے پر تحصیلدار فتح جنگ چودھری شفقت محمو د کو زبر دست انداز میں خراج تحسین پیش کیا،علاوہ ازیں فتح جنگ تحصیل کے پٹواری شجاع اور آکاش پٹواری کیلئے بھی انعام بھجوائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح جنگ (عدیل افضل خان) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل دار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود غیر قانونی تجاوزات کے خلاف میدان میں آگئے مین چوک میں روڈ کو تنگ کرکے کاروبار کرنے والے ریڑھی بانوں اور سوزوکی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کو روک دیا۔ انہوں نے ناجائز طور پر سڑک پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد ریڑھیاں اور سامان بحق سرکار ضبط کر لیا گیا، جبکہ سوزوکی گاڑیوں کو بھی بند کر دیا گیاچوہدری شفقت محمود کی اس دبنگ کارروائی پر عوامی حلقوں نے زبردست خراج تحسین پیش کیا شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگی بلکہ غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں پر بھی قابو پایا جائے گا۔ مقامی افراد نے تحصیلدار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات ایک مثال ہیں چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ ان کا عزم ہے کہ فتح جنگ کو تجاوزات سے پاک کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات پر عمل درآمد جاری رہے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ شہر میں نظم و ضبط اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔













