جھنگ (ٹی این ایس) الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام کفالتِ یتامٰی پروگرام کے ماڈل اسٹڈی سنٹر کے شائننگ سٹارز کیلئے 2 الگ تربیتی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا

 
0
44

جھنگ (ٹی این ایس) الخدمت فاؤنڈیشن جھنگ کے زیر اہتمام کفالتِ یتامٰی پروگرام کے ماڈل اسٹڈی سنٹر کے شائننگ سٹارز کیلئے 2 الگ تربیتی پروگرامات کا انعقاد کیا گیا جس میں برادرم محمد خالد سبطین اور پروگرام مینجر محمد طاہروسیم وسیم نے شرکت کی
الخدمت فاؤنڈیشن آرفن کیئر پروگرام جھنگ کے تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ ذیشان ظفر کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ بعدازاں بارگاہِ رسّالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نذرانہِ عقیدت محمد علی اصغر نے پیش کیا
سمر کیمپ کے عنوان پہ برادرم محمد خاد سبطین نے بچوں سے گفتگو کی بعد ازاں سوال و جواب کی نشست ھوئی
اسی طرح الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ جھنگ کی ذمہ داران نے بھی سچائی کی اہمیت کےحوالے الخدمت کی شائنگ سٹارز کی باہمت ماؤں سے گفتگو کی۔ محترمہ غزالہ عمر صاحبہ نے درس قرآن دیا۔ الخدمت شائنگ سٹارز سے اس بارے ایکٹویٹی بھی کرائی گئی
الخدمت آرفن کیئر پروگرام جھنگ کے ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر جناب محمد طاہروسیم نے ماہ اگست 2025 کے پروگرام کے بارے میں شائنگ سٹارز الخدمت کو ھدایات دیں
آخر میں بچوں میں سوئیٹس، ریفریشمنٹ اور کیش پرائز بھی تقسیم کئے گئے۔