زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کے والد نے خود کشی کر لی

 
0
668

وریام ، جھنگ ستمبر 13 (ٹی این ایس): زیادتی کی شکار ہونے والی دوسری کلاس کی طالبہ آٹھ سالہ عائشہ کے والد نے گواہ کے منحرف ہونے پر  خود کشی کر لی  چھ ماہ پہلے دوسری کلاس کی طالبہ عائشہ کو 60 سالہ نواب بلوچ نے نواحی علاقہ قائم بھروآنہ میں سکول سے واپسی پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا جس کا مقدمہ تھانہ وریام والا میں درج کیا گیا تھا۔  گزشتہ روز مقدمہ کا گواہ ملزمان سے ساز باز ہو گیا تھا جس پر بچی کے والد نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔