صدر ترکمانستان کے سہ روزہ دورہ  پہ  اشک آباد پہنچ گئے

 
0
753

اسلام آباد ستمبر 16 (ٹی این ایس ) : صدر ممنون حسین تین روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے۔ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم دادے بائی او منگل دِ ی اوف اور اعلی حکام نے  انکااستقبال کیا۔ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر مراد اشرف جنجوعہ بھی صدر مملکت کے استقبال کے لئے موجود تھے۔صدر مملکت پانچویں ایشین ان ڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ترکمانستان کے صدر گر بان گلی بردی محمدو  صدر ممنون حسین سے ملاقات بھی کریں گے۔