سعودی معاون وزیر دفاع کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی سراہنا

 
0
325

اسلام آباد ستمبر 16( تی این ایس ) سعودی عرب کے معاون وزیر برائے دفاع محمد عبدا للہ العیش نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ سے ملاقات کی۔

پاک بحریہ کے  بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم پر روشنی ڈالی جبکہ سعودی عرب کے معاون وزیر برائے دفاع نے خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کے قیام کے لئے پاک بحریہ کے کردار اور عزم ِ صمیم کو سراہا۔قبل ازیں پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے مہمان کو سلامی دی۔