محرم الحرام کا چاند 21 ستمبر کو نظر آنے کا امکان

 
0
1753

کراچی ستمبر 16(ٹی  این ایس): محرم الحرام 1439 ہجری کا چاند 21ستمبر 2017 کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش کا وقت 20ستمبر 2017کو 10:30ہو گا اور 21ستمبر بمطابق 29ذوالحج 1438ہجری کو اس کے نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔ چاند نظر آنے کی صورت میں 22ستمبر کو نئے اسلامی سال 1439ہجری کا آغاز ہو گا۔