کراچی (ٹی این ایس) سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس: شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

 
0
10

کراچی (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی، لیکن سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔