الیکشن کمیشن کی ہدایت پرعمران خان کو گرفتار کرلیں گے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

 
0
345

لاہور ستمبر 17(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیاہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پرعمران خان کوگرفتارکرلیں گے،جبکہ نیب نے کہا توسابق وزیراعظم نوازشریف کوبھی گرفتارکریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوگرفتارکرنے کااشارہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت ہے توعمرا ن خان کوگرفتارکیاجائے گا۔ اسی طرح نیب نے کہا توسابق وزیراعظم نوازشریف کوبھی گرفتارکریں گے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں2 روز قبل عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن عمران خان پیش نہیں ہوئے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔اس کے برعکس عمران خان نے کہا کہ الیکشن عدالت نہیں ہے،الیکشن کمیشن کیسے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے رویے پرسپریم کورٹ میں جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف سے ملاقات میں ان کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی موجود ہیں۔