کرکٹر شیرجیل خان کا پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ

 
0
2464

لاہور 18 ستمبر(ٹی این ایس): اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شیرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کر لیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شیرجیل خان پر 5 سال پابندی عائد کر دی ہے ۔

اور اس دوران شیرجیل خان ڈھائی سال تک کرکٹ سے دور رہیں گے، جبکہ ان پر پابندی 10 فروری 2017 سے ہوئی۔ شیرجیل خان فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریںگے، جو اسی ہفتے دائر کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرجیل خان پانچوں شقوں پر ہونے والی سزا کو چیلنج کر یں گے اور ان کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کر لیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ شیرجیل خان چیرمین پی سی بی کو آزادانہ ایڈجوڈیکٹر کو کیس بھجوانے کی درخواست کریں گے۔