اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کی بڑی کاروائی میں چوری کا سامان برآمد
ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد فواد خالد کی زیرِ نگرانی ٹیم کی شاندار کارروائی
تھانہ لوہی بھیر پولیس نے افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایت پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ڈی آئی جی جواد طارق، ایس ایس پی شعیب خان (ایس ایس پی آپریشنز) اور ایس پی خرم اشرف کی واضح ہدایات اور خصوصی سپرویژن کے تحت عمل میں لائی گئی۔ ایس پی خرم اشرف نے اس معاملے کی براہِ راست نگرانی (Supervision) کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد فواد خالد (SI) کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ فواد خالد نے اپنی ٹیم بشمول اے ایس آئی محمد اختر کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس ٹیم نے مسلسل فیلڈ انٹیلیجنس اور جدید تفتیشی حکمتِ عملی کے ذریعے شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی دکھائی۔ گرفتار ملزمان میں عبداللہ ولد امیر نادہ، سکنہ فتح جھنگ، ضلع اٹک عثمان اللہ ولد نورا جان — سکنہ حال ڈھوک سیداں، فتح جھنگ، اٹک اور کامران خان ولد جانزیب خان ، حال پتنگ چوک، پشاور جن سے برآمدگی طلائی زیورات 28 + 13 = کل 41 تولے سونا کل مالیت: فی تولہ 4,05,000 روپے کے حساب سے تقریباً 16,605,000 روپے (ایک کروڑ چھیاسٹھ لاکھ پانچ ہزار روپے) اور دیگر برآمد شدہ سامان میں 04 عدد لیپ ٹاپ 01 عدد آئی پیڈ پولیس کے مطابق یہ گروہ، جسے مقامی سطح پر “چھوٹو افغانی گینگ” کہا جاتا تھا، طویل عرصے سے علاقے میں چوریوں میں ملوث تھا۔ ملزمان دبلی پتلی جسامت اور پھرتیلے جسم کے باعث کھڑکیوں، دروازوں اور تنگ راستوں سے گھروں میں داخل ہو جاتے تھے۔ شناختی ریکارڈ اور فنگر پرنٹس کی عدم دستیابی کے باعث ان کی گرفتاری مشکل تھی، تاہم پولیس ٹیم نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر انہیں گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان کے خلاف پہلے درج مقدمات مختلف دفعات کے تحت درج ہیں جن میں 244/25، 116/25، 618/25، 234/25، 661/25، 662/25
بجرم 380/457/454 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ لوہی بھیر میں تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمان کے خلاف کارروائی ایس پی خرم اشرف کی نگرانی میں اور ڈی آئی جی جواد طارق و ایس ایس پی شعیب خان (ایس ایس پی آپریشنز) کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد فواد خالد (SI) اور ان کی ٹیم، بشمول اے ایس آئی محمد اختر، نے تین مرحلوں پر مشتمل خصوصی ٹاسک کے ذریعے شاندار کامیابی حاصل کی۔ علاقے کے مکینوں نے تھانہ لوہی بھیر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ اس کارروائی میں ڈی ایس پی فیاض رانجھا نے بھی اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی۔













