صادق سنجرانی کا سینیٹ کا معرکہ جیتنے کے بعد اہم بیان

 
0
545

کوئی معجزہ نہیں ہوا پہلے سے پر اعتماد تھا،جن سینٹرز نے مجھے ووٹ دیا ان کا شکر گزار ہوں۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی
اسلام آباد اگست 01 (ٹی این ایس): چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہیں گے.اسی کے بعد اب چئیرمین سیینٹ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ کوئی معجزہ نہیں ہوا پہلے سے پر اعتماد تھا،جن سینٹرز نے مجھے ووٹ دیا ان کا شکر گزار ہوں۔خیال رہے کہ صادق سنجرانی نے آج سینیٹ کا معرکہ فتح کر لیا ہے۔ قرارداد پر ووٹنگ کے دوران میر حاصل خان بزنجو نے 50 ووٹ حاصل کیے اور صادق سنجرانی نے 45 ووٹ حاصل کیے جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوگئے‘اپوزیشن کے کو کامیابی کے لیے 53ووٹ درکار تھے.
پریزائڈنگ افسر بیرسٹر سیف نے ووٹنگ کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مطلوبہ اکثریت تک ووٹ حاصل نہ کرسکی جس کی وجہ سے اسے مسترد کردیا گیا. چیئرمین و ڈپٹی چیئرمینسینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سینیٹ کا اہم اجلاس جاری ہے جہاں اپوزیشن کی تحریک پر خفیہ رائے شماری کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ حکومتی تحریک پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے.
سینیٹ کے اجلاس کی صدارت پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف کر رہے ہیں . اپوزیشن کے64اراکین نے خفیہ رائے شماری شروع ہونے سے پہلے نہ صرف قراردادپر دستخط کیئے تھے بلکہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر حمایت کا اعلان بھی کیا تھا قبل ازیں سینیٹ کے اجلاس کی صدارت پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف کر رہے ہیں جنہوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم پر دستخط کرنے والے اراکین کے نام لیے ‘اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کی جانب سے چیئرمینسینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر 64 اراکین نے حمایت کی.