زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
566

اسلام آباد ستمبر 20 ( ٹی این ایس ) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی، اسحاق ڈار کے پروٹوکول آفیسر فضل داد عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ سمن جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے ملزم اسحاق ڈار کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔