انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ہے

 
0
565

اسلام آباد ستمبر20 ( ٹی این ایس ) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی الیکشن کمیشن نے کی۔عمران خان کے وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کررکھا ہے، وکیل عمران خان نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کراچکے ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، الیکشن کمیشن نے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے جہلم اور ساہیوال میں ضمنی الیکشن میں عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا تھا۔