کراچی شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر عمارت میں دھماکا

 
0
441

کراچی ستمبر 20(ٹی این ایس ) کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے مقام پرعمارت میں  اچانک دھماکہ ہوا، دھماکہ  میں متعدد افراد  زخمی ہوئے، مقامی لوگوں کے مطابق عمارت میں کاسمیٹکس کا سامان بنایا جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے، پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد کیمیکل کے باعث دھماکا ہوا۔ جب کہ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈز کے تین ٹینڈز بھی آگ بھجانے کیلئے پہنچ گئے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ شارع فیصل پر نرسری کا مقام پی ای سی ایچ ایس بلاک سکس کی حدود میں آتا ہے، جو کراچی کے پوش علاقوں میں سے ایک ہے۔