راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی شہر بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں، غیر قانونی گیس ری فیلنگ جاری ہے

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی شہر بھر میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں، غیر قانونی گیس ری فیلنگ جاری ہے ایل پی جی گیس جو زائد ریٹس پر فروخت کر رہے ہیں غیر قانونی گیس ری فیلنگ اور زائد ریٹ پر. اسی طرح پٹرول ایجنسیاں دھڑلے سے ناقص پٹرول بیچ رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں جو محکمے انہیں ڈیل کرتے ہیں وہ اپنی جیب گرم کر کے انہیں کھلا چھوڑ دیتے ہیں

سول ڈیفنس راولپنڈی میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرمار ہے اور کام زیرو، تقریباً سو کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین بتائے جاتے ہیں جو مختلف دفاتر میں افسران کی جے جے کار کرنے کے لیے بھرتی کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی معاملے کی انکوائری کرتے ہوئے حکومتی خزانے پر بوجھ ملازمین سمیت غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں، غیر قانونی گیس ری فیلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں