راولپنڈی (ٹی این ایس) موثر پولیسنگ، عدالتوں نے دو منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں

 
0
6

راولپنڈی (ٹی این ایس) موثر پولیسنگ، عدالتوں نے دو منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں،مجرمان کو 28 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں،محمد یوسف کو 14 سال قید اور 4 لاکھ جرمانہ،مجرم کو ساڑھے 5 کلو چرس برآمد ہونے پر رتہ امرال پولیس نے اپریل 25 میں گرفتار کیا تھا، بسم اللہ جان کو 14سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 5 کلو چرس برآمد ہونے پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے جنوری 25 میں گرفتار کیا تھا