راولپنڈی(ٹی این ایس)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پیرودھائی اور ٹیم کونقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز

 
0
63
راولپنڈی ( )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پیرودھائی اور ٹیم کونقد انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران انعام کے حقدا ر ہیں، آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا،آر پی او سید خرم علی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودہائی کے ایس ایچ او اور ٹیم کو فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ریجنل دفتر مدعو کیاگیا،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی اور ایس ایس پی لیگل عبدالفاروق نے افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او پیرودہائی سب انسپکٹر طیب ظہیر بیگ، سب انسپکٹر خرم شہزاد،اے ایس آئی غازی ذیشان سرور، اے ایس آئی لقمان فیاض،ہیڈ کانسٹیبل محمد عثمان،کانسٹیبل عمران علی، کانسٹیبل محمدعرفان،کانسٹیبل وسیم خان، کانسٹیبل راشدحسین، کانسٹیبل عرفان الرحمان،کانسٹیبل علی احمداور کانسٹیبل محمد نعیم شامل ہیں،اس موقع پر آر پی اوسید خرم علی نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران انعام کے حقدا ر ہیں، آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔