اسلام آباد (ٹی این ایس) (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر موخر کرنے کا منصوبہ تیار، زرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
زرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس لانے کا پلان
تیارکرلیاگیا،
آرڈیننس کےذریعے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں مزید ترامیم کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔
زرائع کے مطابق مجوزہ ترامیم میں وارڈز کی تعداد میں تبدیلی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق وارڈز میں تبدیلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کو پھر سے حلقہ بندیاں کرنا پڑے گی۔
آرڈیننس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی،
واضح رہے اسلام آباد میں 5 سال سے بلدیاتی انتخابات تاخیرکا شکار ہیں۔
اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کی مدت 14 فروری 2021 کو مکمل ہوئی تھی،
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر رکھا ہے،
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات آئندہ ماہ 15 فروری کو شیڈول ہیں۔













