سپریم کورٹ نے جے یوآئی لکی مروت اور پی ٹی آئی ایبٹ آباد کے بلدیاتی امیدوارں کوپارٹی سے نکالنے کے خلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا

 
0
385

اسلام آباد ستمبر22 ( ٹی این ایس )چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے نکالئے گئے بلدیاتی نمائندوں کی اپیل پرسماعت کی، جے یوآئی کے وکیل نے بتایا کہ منتخب نمائندوں نے ہدایات کے باوجود مخالف پارٹی کوووٹ دیا جس پر لکی مروت کے پانچ ضلعی کونسلرکوپارٹی سے نکالا گیا ، چیف جسٹس نے کہاکہ ریکارڈ پر ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں توخلاف ورزی کس بات کی ، چیف جسٹس نے کہاکہ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام غلطیوں سے بھرپور ہے، لگتا ہے جلد بازی میں قانون کہیں سے کاپی پیسٹ کیا گیا کسی نے تفصیل سے بلدیاتی قانون کا جائزہ ہی نہیں لیا چیف جسٹس نے لکی مروت میں جے یوآئی کے امیدوار سے متعلق پوچھا تو جسٹس فیصل عرب بولے پارٹی کا امیدوارہی نہ ہوتوووٹ دینے والا آزاد ہوتا ہے ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جے یو آئی نے لکی مروت اور پی ٹی آئی نے ایبٹ آباد کے بلدیاتی نمائندوں کو مخالف ووٹ ڈالنے پرپارٹی سے نکالا تھا