پاکستان کے بیرونی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ

 
0
74147

اسلام آباد ستمبر 22(ٹی این ایس):پاکستان کے بیرونی قرضے ریکارڈ اضافے کے بعد 83ارب ڈالر کی سطح پرپہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013 میں پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم 61 ارب ڈالر تھا جو بڑھ کر 83 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ چار سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 22 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،یعنی ہر سال قرضوں میں 4.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ قرضہ بڑھنے سے پاکستان کا ہر فرد 1 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مقروض ہوگیا ہے۔

دوسری جانب جون 2013 میں مقامی قرضوں کا حجم جو 9 ہزار 800 ارب روپے تھا، چار سال میں 15 ہزار 300 ارب روپے تک پہنچ گیا، مقامی اور بیرونی قرضوں کو دیکھتے ہوئے اس وقت پاکستان کا ہرفرد لگ بھگ 1 لاکھ 16 ہزار روپے کا مقروض ہے۔