اسلام آباد (ٹی این ایس) نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیرتربیت اے ایس پیز کے وفد کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ ۔
اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین نے وفد کو اسلام آباد/ پولیس کی ورکنگ ،سکیورٹی اور مختلف امور پر بریفنگ دی گئی،وفد کو پولیس لائنز میں مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیرتربیت اے ایس پیز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی اور ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین نے وفد کو اسلام آباد پولیس کی ورکنگ ،سکیورٹی اور مختلف امور پر بریفنگ دی گئی،وفد کو پولیس لائنز میں مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا،جن میں مختلف دفاتر ،کوارٹر گارڈ ،روزنامچہ ،کوت ،متفرق سٹور ،وردی گودام اور فائرنگ رینج وغیرہ شامل ہیں
















