اسلام آباد (ٹی این ایس) سردار جی ! بہت مبارک اور نیک تمنائیں

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونا میری عظیم خواہش ہے” اس عزم کا اظہار لیفٹیننٹ کرنل ہرچرن سنگھ ہمیشہ اپنے دوستوں سے کرتے ہیں ننکانہ صاحب کے گاؤں تلونڈی کے ہرچرن سنگھ ملکی تاریخ میں پہلے پاکستانی سکھ ہیں ‘جنہوں نے بطور افسر پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور اب وہ لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پا گئے ہیں ‘جو اس امر کا واضح ثبوت پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور بہتری لانے کے مکمل حقوق حاصل ہیں اقلیتوں کو پاکستان میں تمام امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہے، جس میں انٹر سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے کرائے جانے والے امتحان بھی شامل ہیں، پاک فوج میں منتخب ہونے کے بعد ہرچرن نے بتایا کہ “یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ تھا جب مجھے فوج میں اپنے انتخاب کے بارے میں معلوم ہوا۔ مجھے یہ اعزاز حاصل ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو میرے پیشروؤں میں سے کوئی بھی حاصل نہیں کر سکا ‘ اپنے والد کی وفات کے بعد ان کی تعلیم کا سہرا ان کی والدہ کو جاتا ہے’’میری والدہ چاہتی ہیں کہ میں ملک کے لیے بہترین انداز میں خدمت کروں‘’ ہرچرن نے 677 نمبروں کے ساتھ گورنمنٹ گرونانک ہائی سکول ننکانہ صاحب سے میٹرک اور 2004 میں ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) 726 نمبروں کے ساتھ پاس کیا ‘ 1947میں تقسیم کے وقت ان کا خاندان شمالی علاقہ جات میں چلا گیا اور 1970 کی دہائی میں ننکانہ صاحب منتقل ہو گیا’ ہرچرن کاایک چھوٹا بھائی اور تین بڑی بہنیں، وہ چاہتے ہیں کہ اس کا بھائی بھی اس میری پیروی کرے ‘ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہرچرن کو ان کے انتخاب کے بعد اور اب ان کے پروموشن کے بعد قابل قدر مقبولیت تشہیر ملی ہے’ ہرچرن سنگھ سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سے اس وقت حصوصی ملاقات کی جب وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جنٹلمین کیڈٹ تھے’ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ان سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کی’ اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا’ ہرچرن کی شادی تقریب ہر ایک کے لیے پرکشش تھی’ ہرچرن سنگھ خوش قسمت فوجی افسر ہیں جن کو ہر موقع پر خوشیوں کے ساتھ ساتھ غیر معمولی پزیرائی ملی’ سردار جی ! بہت بہت مبارکباد اور نیک تمنائیں