اسلام آباد (ٹی این ایس) سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو ان کی رہائش گاہ پر گرنے سے سر پر شدید چوٹ آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) (عباس بیگ مرزا) سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو ان کی رہائش گاہ پر گرنے سے سر پر شدید چوٹ آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ‘ خاندانی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب جنرل (ر) باجوہ پھسل کر اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے’ انہیں سر پر شدید چوٹیں آئیں انہیں راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز علاج کر رہے ہیں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ان کی حالت بہتر ہے