رحیم یار خان (ٹی این ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 172 چوہدری عادل باجوہ کی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات، پارٹی امور اور ضلع رحیم یار خان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری عادل باجوہ نے مخدوم سید احمد محمود کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرحلقہ این اے 172 میں جاری سیاسی سرگرمیوں، تنظیمی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک اور عوام کی ایک محب وطن جماعت ہے جس کی تاریخ شہداء کے خون سے عبارت ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہر دور میں لازوال قربانیاں پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری کا آئندہ دورہ جمال دین والی ضلع رحیم یارخان اور جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا اور اس سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔ چوہدری عادل باجوہ نے مخدوم سید احمد محمود کو اپنے حلقہ انتخاب کی سیاسی صورتحال، عوامی رابطہ مہم اور کارکنان کے جذبے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ این اے 172 میں پیپلزپارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے اور کارکنان متحد ہو کر پارٹی پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ اس موقع پرسابق وفاقی وزیر مخدوم سید مرتضیٰ محمود بھی موجود تھے۔
رحیم یارخان:پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنرپنجاب مخدوم سید احمد محمود سےپارٹی کے حلقہ این اے 172سے امیدوارایم این اے چوہدری عادل باجوہ ملاقات کررہے ہیں













