رحیم یار خان (ٹی این ایس) معروف ڈاکٹر اظہر اقبال نے کہا ہے کہ گردوں کی بیماریاں تیزی سے عام ہو رہی ہیں اور بروقت آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں مریض آخری مراحل میں علاج کے لیے پہنچتے ہیں، جس سے علاج مشکل اور مہنگا ہو جاتا ہے۔

0
5

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گردوں کی بیماریوں کی بنیادی وجوہات میں شوگر، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور غیر متوازن خوراک شامل ہیں، جبکہ درد کش ادویات کا بے جا استعمال بھی گردوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ڈاکٹر اظہر اقبال نے بتایا کہ جدید تشخیصی سہولیات کے باوجود اگر مریض ابتدائی علامات جیسے پاؤں اور چہرے پر سوجن، پیشاب میں جلن یا کمی، تھکن اور متلی کو نظر انداز کریں تو بیماری خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے۔انہوں نے عوام کو تلقین کی کہ باقاعدگی سے بلڈ پریشر اور شوگر چیک کروائیں، روزانہ مناسب مقدار میں پانی استعمال کریں، نمک اور غیر معیاری ادویات کے استعمال سے پرہیز کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر مستند نیفرولوجسٹ سے رجوع کریں۔
ڈاکٹر اظہر اقبال نے کہا کہ گردوں کی بیماریوں سے بچاؤ کا واحد راستہ بروقت آگاہی، درست طرزِ زندگی اور باقاعدہ طبی معائنہ ہے، تاکہ پیچیدگیوں سے بچتے ہوئے مریض بہتر زندگی گزار سکیں۔