ایرانی میزائل تجربے نے جوہری معاہدہ ختم کر دیا،ڈونلڈ ٹرمپ

 
0
2744

واشنگٹن ستمبر 24(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے کے بعد ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔

امریکی صدر نے اپنی تازہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل تجربہ اس امرکا واضح ثبوت ہے کہ ایران اس معاہدے کی پابندی میں سنجیدہ نہیں جو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا، نئے میزائل تجربے نے جوہری سمجھوتے کے حوالے سے ایران کے مشکوک کردار کو بھی بڑھا دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ شمالی کوریا اور ایران میزائلوں کی تیاری اور تجربات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران نے ایک ایسے میزائل کا تجربہ کیا ہے جو اسرائیل تک مار کر سکتا ہے۔ اس میزائل تجربے کے بعد ایران سے عملاً معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب کیا تھا۔