امریکی پابندیوں کےخلاف ایران کو عالمی عدالت انصاف میں بڑی کامیابی مل گئی

 
0
3655

واشنگٹن 04 فروری 2021 (ٹی این ایس): امریکی پابندیوں کےخلاف ایران کو عالمی عدالت انصاف میں اہم کامیابی مل گئی۔عالمی عدالت انصاف نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی درخواست کوقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔

ایران نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ عدالت جوہری معاہدےسےنکل جانے کے بعد امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کو ختم کرے۔

عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ عدالت امریکا کےخلاف درخواست سننےکا اختیار رکھتی ہے، امریکی اقدام سےایران کی معیشت کونقصان پہنچا۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی عدالت کے 15 ججز نے مشترکہ فیصلہ تحریرکیا تاہم ایک جج نے اختلاف کیا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے عالمی عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ عدالت کے فیصلے سے مایوسی ہوئی لیکن عالمی عدالت انصاف کا احترام کرتے ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم نےعدالت سے استدعا کی تھی کہ یہ کیس اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، عدالت نے ہمارے قانونی دلائل کو تسلیم نہیں کیا اس سے مایوسی ہوئی۔