بھارتی مبلغ ذاکر نائیک کو ملائیشیا میں مستقل رہائش مل گئی

 
0
371

کوالالمپور نومبر 3(ٹی این ایس)بھارتی مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی حکومت نے اپنے ہاں مستقل رہائش کی اجازت دے دی ۔ بھارتی حکومت ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کر چکی ہے اور برطانیہ میں اْن کے داخلے پر پابندی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کو جن کے داخلے پر برطانوی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے، ملائیشیا کی حکومت نے اپنے ہاں مستقل قیام کی اجازت دے دی ہے۔