امریکی سینیٹ شمالی کوریا کیخلاف پابندیوں میں مزید سختی پر متفق

 
0
309

واشنگٹن نومبر 3(ٹی این ایس) امریکی سینیٹ میں شمالی کوریا کے خلاف عائد پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا کہ شمالی کوریا میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں بلیک لسٹ کی جانے والی شخصیات اور تنظیموں کی فہرست بڑھا دی جائے گی۔ سینیٹ میں پیش اس بل کو اوٹو وارم بیئر بل کا نام دیا گیا ہے۔ اس نام کے ایک امریکی طالبعلم کو شمالی کوریا میں گرفتاری کے بعد پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جو امریکا پہنچ کر انتقال کر گیا تھا۔