راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کے یوم حضرت علی ؓ کے حوالے سے جلوس و مجالس پر موثر سکیورٹی انتظامات

 
0
6

راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کے یوم حضرت علی ؓ کے حوالے سے جلوس و مجالس پر موثر سکیورٹی انتظامات

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا یوم حضرت علی ؓ کے مرکزی جلوس کا دورہ،

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی ہمراہ تھے،

سی پی او نے مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں ،

ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن،چیف ٹریفک آفیسر ،ایس پی سی آئی اے اور ڈویژنل ایس پیز بھی ہمراہ تھے،

سی پی او کی تمام سپروائزری اور فیلڈ افسران کو فول پروف سکیورٹی ہمہ وقت یقینی بنانے کے ہدایات،

مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 1200 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی اور 100 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سرانجام دے رہے ہیں،

ضلع بھر میں جلوسوں و مجالس پر 3000 سے زائد سیکورٹی و ٹریفک افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں،

جلوس میں داخل ہونے والے شرکاء کو واک تھرو گیٹس اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخل ہونے دیا جارہا ہے،

جلوس کے راستوں چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں اور سیف سیٹی و دیگر کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،سی پی او

تھانوں کی موبائلز ،ڈولفن فورس،ایلیٹ کمانڈوز جلوس کے راستوں پر گشت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سی پی او

موجودہ صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس کی جوائنٹ سپیشل پکٹس قائم کی گئیں ہیں جن پر بھاری تعداد میں افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،سی پی او

حساس مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں،

سی پی او نے تھانہ سٹی میں قائم کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا،

فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی