اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 
0
14

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ صدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینئر افسران اور ایف آئی اے کے انٹرنیشنل لنک آفسسز میں تعینات افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کو لنک آفسسز کی کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے لنک آفسسز میں تعینات افسران کو اہم ٹاسک سونپ دئیے

انسانی سمگلنگ اور دیگر منظم جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت جاری

منظم جرائم میں انتہائی مطلوب ٹاپ ٹین ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ اقدامات کئے جائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے

غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کے سہولتکاروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

ایف آئی اے لنک آفسسز عالمی اداروں اور زونل آفسسز کے ساتھ مضبوط اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنائیں۔

منظم جرائم میں مطلوب ملزمان کی مؤثر نشاندہی اور معلومات کے تبادلے کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور

منظم جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔