وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

 
0
378

اسلام آباد اپریل 21(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ اور شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے ایشوز پرغور کیلئے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس پیر 23 اپریل کو کراچی میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس گورنر ہاؤس کراچی میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔واضح رہے کہ گرمی بڑھتے ہی ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے شہریوں کو بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جس کا سب سے زیادہ اثر صنعتوں پر پڑا ۔